PRESS RELEASE

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے سیکیورٹی ڈویژن کے مجموعی طور پر 2300 سے زائد اہلکار تعینات

15-Jan-2023
650سے زائد ایس ایس یو کمانڈوز و لیڈی کمانڈوز بھی شامل
 
اہلکار ڈسٹرکٹ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں
 
اہلکار شہر بھر میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے تعینات ہیں
 
ایس ایس یو کی اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزمیں الرٹ رہے گی
ٹیم محتلف علاقوں میں گشت پر بھی مامورہوگی، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد
 
سیکیورٹی ڈویژن بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقادکی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، ڈاکٹر مقصود احمد
 
شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی ڈویژن،مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کام کر رہا ہے، ڈی آئی جی